تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،غلام محی الدین دیوان

تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،غلام محی الدین دیوان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، پی ٹی آئی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے گلے شکوے جلد دور ہوجائیں گے، اپوزیشن کا حکومت مخالف پروپیگنڈہ کبھی کامیابی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیاہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوتحریک انصاف کی حکومت کی کامیابیاں اور ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی وقت سے پہلے عام انتخابات کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

بلکہ 2023 ء کے انتخابات کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ، خوشحال بنانے اور عوام کو کرپشن سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیا ہے، 2020 ء غریب عوام کوریلیف اوربے روزگاروں کو روز گار فراہم کرنے کا سال ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1