حکومت بڑھتی با مہنگائی کو کنٹرول کرے، افتخار بشیر

حکومت بڑھتی با مہنگائی کو کنٹرول کرے، افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی خسارہ میں کمی کے بعدبڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرے جس کے باعث ہر طبقہ فکر متاثر ہورہاہے اور اس کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بنیادیسبب بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافوں کے ساتھ ساتھ بے تحاشا ٹیکسز اور ان کی بڑھتی ہوئی شرح بھی ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کاروباری طبقہ کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومتی اقدامات کے باعث بڑھی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی کے نرخوں میں اضافے سے برآمدات میں کمی واقع ہوگی اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔