اسسٹنٹ کمشنرکینٹ کا اراضی ریکارڈ سنٹرکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنرکینٹ کا اراضی ریکارڈ سنٹرکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل کینٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.۔دوران وزٹ 35ٹوکن کا اجراء کیا جا چکا تھا۔کھیوٹ اور انتقال اراضی کیسز پر کام جاری ہے۔انہوں نے سائلین سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

اورسائلین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی.۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1