عاصم ٹاؤن میں سرکاری جائیدادوں پر قبضے اینٹی کرپشن کا نوٹس

عاصم ٹاؤن میں سرکاری جائیدادوں پر قبضے اینٹی کرپشن کا نوٹس

  



لاہور(اپنے نمائندے سے (تحصیل شالیمار کے علاقہ ہربنس پورہ میں واقع عاصم ٹاؤن میں وفاقی حکومت کی سرکاری جائیداد پر قبضے اور تعمیرات کا انکشاف،40 سے زائد مقامات پر ہونے والی تعمیرات نے محکمہ ریونیو کے افسران کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ پٹواری صغیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کے بغیر کارروائی نہیں کر سکتے،قبضوں کے حوالے سے تمام افسران کو لکھ کر دے چکے ہیں۔ہربنس پورہ کے مکین بھی اس صورتحال پر پھٹ پڑے ہیں اور مکینوں نے کہا ہے کہ ایسی تعمیرات تو نظر آتی ہیں لیکن پیسے لینے والا مافیا کیوں نظر نہیں آتا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ روز نامہ پاکستان کی نشاندہی پر نوٹس لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان کا کہنا ہے کہ ہربنس پورہ میں سرکاری جائیدادوں پر ہونے والی تعمیرات کا نوٹس لے چکے ہیں، جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکاری جائیداوں میں قبضے میں ملوث سرکاری وغیر سرکاری افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1