اسسٹنٹ کمشنر کا یوٹیلیٹی سٹوروں کا دورہ، آٹاکی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر کا یوٹیلیٹی سٹوروں کا دورہ، آٹاکی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے یوٹیلیٹی سٹور کو چیک کیا اوررفیع مارٹ کا بھی دورہ کیا۔دورے جی ٹی روڈ پر واقع سٹوروں پر کئے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول بھی اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف کے ہمراہ تھے۔انہوں نے سٹورز انتظامیہ کو آٹا کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے کی قلت ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوری سٹاک مہیا کرنے اور شہریوں کو آٹے کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے رفیع مارٹ پر ڈی سی کاؤنٹر کی چیکنگ کی تو وہاں پر ضروریہ اشیاء کی عدم فراہمی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے رفیع مارٹ کے مینجر کو وارننگ جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونگی،ساجد ظفرڈال

لاہور(پ ر)گزشتہ دنوں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے شائع کردہ بیان جس میں نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سے ان کیمپسز میں زیر تعلیم طالب علموں اور ان کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفرڈال نے کہا کہ نجی جامعات کے غیر قانونی کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم اس پابندی سے تا حال زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں پرکوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ چنانچہ ان غیر قانونی سب کیمپسسزمیں ذیر تعلیم طالب علم اور ان کے والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...