35گرانفروشوں کو جرمانے 3گرفتار حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی 4فوڈ پوائنٹ سیل

35گرانفروشوں کو جرمانے 3گرفتار حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی 4فوڈ پوائنٹ ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گردونواح میں چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پر4فوڈپوائنٹس کو سیل،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر2کو جرمانے عائد جبکہ انتظامات میں مزید بہتری کیلئے5کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ جبکہ گرانفروشی کرنے پر 35 دکانداروں کو جرمانے اور 3 دکاندار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں یک خلاف ورزی پائے جانے پر پاک ایشاء دیسی کڑاہی اور معروف بٹ کڑاہی کو سیل کردیا۔اسی طرح واش روم میں اشیائے خورونوش سٹور کرنے،انتہائی نامناسب اور بدبودار ماحول کی بناء پر فضل حق ڈیرہ کو سربمہر کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مس لیبلنگ،فریزر میں حشرات اور ناقص اشیاء کی موجودگی پر بشیر دارالماہی کوسیل کیا۔مزید برآں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر ندیم بوفے اورٹی ایم کافی کو جرمانہ عائدکیا گیا۔علاوہ ازیں انتظامات میں مزید بہتری کیلئے مطعم مکہ،یوسف فالودہ،بندوخان،ہاٹ سپاٹ کافی اور ہنگری بیئر کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ کارروائیوں اور ٹریننگ سکولوں کے قیام سے انڈسٹری میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ ریسٹورنٹ چھوٹا ہو یا بڑا،صحت بخش خوراک کی فراہمی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران243 مقامات کو چیک کیا گیااور35 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر54 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 3 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1