ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ، نیلامی کے عمل کا جائزہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضا ل اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا سبزی فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں پھلوں اورسبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔ڈی سی لاہورنے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں صٖفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈی کو جانے والے راستوں پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور موجودہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی پر خصوصی تو جہ دی جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔