عمران خان کی حکومت جلد ختم ہو جائے گی، بیلم حسنین

عمران خان کی حکومت جلد ختم ہو جائے گی، بیلم حسنین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہ ہے کہ حکومت چلانا آسان کا نہیں۔ عمران خان کی حکومت جلد ختم ہو جائے گی۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کی تمام حکومتوں میں ایم کیو ایم کے ساتھ اچھا تعلق رہا ہے اور اچھے اتحادی رہے اب بھی ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت چلانی نہیں آتی۔ اتحادی کو پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خوش رکھا اور حکومت کی مدت کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس حکومت کی مدت پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ عمران حکومت کبھی اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیتی ہمیشہ ون مین شو کرتی ہے۔ جس سے ملکی مسائل حل نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات حکومت کے قابو میں نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1