ضلعی انتظامیہ کی کتا مار مہم جاری، مزید 37 تلف

ضلعی انتظامیہ کی کتا مار مہم جاری، مزید 37 تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی کتا مار مہم تیزی سے جاری، گزشتہ روزشہر بھر میں 37 سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے دوران اے سی شالیمار مہدی مالوف نے ٹویٹر پر موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 8 آوارہ کتوں کو تاجپورہ میں تلف کروایا۔اے سی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے عزیز بھٹی زون میں 15 کتوں کو تلف کر دیا اوراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14 کتوں کو تلف کروایا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔