ملتان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط

ملتان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن ملتان روڈ پر کیا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا اوربینرز اور فلیکسز کو ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔