پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی نئی کتاب ”فتنہ ابلاغ“ شائع ہو گئی

پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی نئی کتاب ”فتنہ ابلاغ“ شائع ہو گئی

  



لاہور(ادبی رپورٹر) ممتاز محقق، دانشور، ماہر ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی نئی کتاب ”فتنہ ابلاغ“ شائع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد کی یہ کتاب 2019ء کی آخری کتاب ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنی اس نئی کتاب ”فتنہ ابلاغ“ میں قیام پاکستان کے ساتھ صحافت کے مقدس پیشہ اور اس سے وابستہ قدآور اخبارنویسوں کے علم و ہنر کو بہت زیادہ سراہا ہے اور صحافت کو مشن اور کاوبار سمجھنے والے صحافیوں کے بارے لکھا ہے کہ یہ صحافی شعبہ صحافت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...