گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ذوالوجی کی ”ایڈیس ایجیپٹی مچھر“پر تحقیق کی پہلی پوزیشن

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ذوالوجی کی ”ایڈیس ایجیپٹی مچھر“پر تحقیق کی ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت کے زیر اہتمام عالمی کا نفرنس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ ذوالوجی کی "ایڈیس ایجیپٹی مچھر"پر تحقیق کی پہلی پوزیشن،ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ بھی جیت لیا۔ کیش ایوارڈوزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانفرنس کی اختتامی تقریب میں پرنسپل محقق پروفیسر ڈاکٹر نصرت کو پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر نصرت جہاں کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کا مقصد مچھر کی انسانوں میں ڈینگی وائرس کی ترسیل کی قابلیت کو ختم کرنا ہے۔پروفیسر جہاں کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کا واحد طریقہ ہے جس پر وقت درکار ہوگا کیونکہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اس بین الاقوامی کانفرنس میں پروفیسر جہاں اور ان کی ٹیم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ 2006 میں ڈینگی سے 400سے زیادہ اموات ہو ئی۔ 2019 میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے ہونے والی 75 اموات سمیت 47000 ہزار سے زیادہ افراد میں وائر س کی تشخیض پر تشویشناک صورتحال کا عندیہ دیاہے۔ پروفیسر زیدی نے کہاکہ یونیورسٹی اس تحقیق کے لئے شعبہ زوالوجی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1