لڑکھڑاتی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے، اشرف بھٹی

لڑکھڑاتی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے، اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لڑکھڑاتی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ناکام حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں ماضی میں پی ٹی آئی والے جن کو چور ڈاکو قرار دیتے تھے آج اپنی کرسی کی خاطر انہی کے پاؤں پکڑ ر ہے ہیں نااہل اور ناکام حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی حکومت کی اتحادی جماعتیں حکومت سے نالاں ہیں نالائق حکومت کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اربوں روپے کا تجارتی خسارہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہیں، حکمران ملک کو ڈیفا لٹر کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، پی ٹی آئی وزراء کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ 2020ان ہا ؤ س تبد یلی اور نئے انتخابا ت کا سا ل ثا بت ہو گا تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور ان کا رخصت ہونا لکھا جا چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...