وکلا کے معیار کو مزید بلند کرنے کیلئے جدو جہد کی جائے گی: شوکت علی

وکلا کے معیار کو مزید بلند کرنے کیلئے جدو جہد کی جائے گی: شوکت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) تحصیل فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری شوکت علی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ وکلا برادری کے مورال اور وقار کو بلند کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔وکلا کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کیے جائیں گے وکلا کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لئے جدو جہد کی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر نائب صدر سید آصف رضابخاری ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری علی رضا سدھو ایڈووکیٹ،اور ایم شاہد خاں ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی نومنتخب جنرل سیکرٹری شوکت علی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہاکہ مجھے 12گروپوں کے لیڈران، ینگ وکلا اور لیڈی وکلا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ ہمارے گروپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اوربنچ اور بارکاوقاربلندرکھنے کیلئے بھی بھرپورکوشش کریں گے۔

بلاوجہ ہڑتالوں سے بھی گریزکریں گے۔ انہوں نے وکلا کے چیمبرز میں جاکر ان کا شکریہ ادا کیا۔