تاجر برادری کی تجاویز کو معاشی و تجارتی پالیسی میں شامل کیا جائے، راجہ عدیل

تاجر برادری کی تجاویز کو معاشی و تجارتی پالیسی میں شامل کیا جائے، راجہ عدیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)کے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اس ٹویٹ کا خیرمقدم کیا ہے کہ وزیراعظم نے20جنوری کو تاجروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعظم تاجر کمیونٹی کیلئے رعایتوں کا اعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی ایف بی آر کے ساتھ کیے گئے مذاکرات میں ان کی تجاویز کو معاشی و تجارتی پالیسی میں شامل کیا جائے اور حکومت تاجروں کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرکے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے تاکہ ان پر عملدرآمد ہوسکے۔اور تاجر برادری اطمینان اور سکون سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کر اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم تاجربرادری سے ملاقات میں ان کے جائز مطالبات تسلیم کرکے انہیں رعایتیں دینگے۔آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے نے کاروبار تباہ کردیا ہے،تاجروں کے خریدو فروخت کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کا خاتمہ اور فکسڈ ٹیکس جیسے مطالبات تسلیم کرکے اسے حتمی شکل دی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...