قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،علماء کرام

قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،علماء کرام

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا مناظر ختم نبوت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز نے جامعہ مفتوحہ اعوان ٹاؤن اور جامع مسجد نور داروغہ والا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے۔قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا۔امت مسلمہ نے قادیانیت کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کیا۔

اور تحریک ختم نبوت کو اللہ پاک نے ہر میدان میں کامیابی عطا کی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن اور قادیانیت کا تعاقب ہر صورت جاری وساری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیئے اپنے مذموم حربے،اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور اس کے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقع اپنے ہاتھ خالی نہیں جانے دیتے۔قادیانیوں کی چالبازیوں اور انکے مکروفریب سے بچنایہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...