ناموس رسالتؐ اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شریف الدین

ناموس رسالتؐ اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شریف ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔سوشل میڈیا کے زریعہ سے مسلمانوں کے نظریات پر حملے کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں زمہ داران کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،محمد افتخار خان،علامہ غلام محی الدین جلالی سمیت دیگر نے شر کت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1