بھارت تیزی سے نا کا می کی جانب جا رہا ہے، زوار بہادر

بھارت تیزی سے نا کا می کی جانب جا رہا ہے، زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت تیزی سے نا کا می کی طرف جا رہا ہے۔ مودی اس دور کا ہٹلر بن کر انسانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ بھارت کا پاکستانی سرحدوں سے متصل مختلف جگہوں پر اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کرنے سے ان کے جنگی عزائم کھل چکے ہیں ہیں۔ مودی اپنے عوام اور دنیاکی توجہ ان مظاہروں سے ہٹانے کے لئے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری بہادر افواج اور ملک کا بچہ بچہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ان خیالات اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل میں حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،حافظ لیا قت رضوی، مولانا محمد الیاس فریدی مولانا سجاد رضوی،مولانا ظفر الرحمن،خالد محمود سیٹھ اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...