عمران خان نے اتحادیوں کا جھگڑا دبانے کیلئے نوازشریف کی صحت کا ایشو ابنایا، عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اتحادیوں کا جھگڑا دبانے کیلئے نوازشریف کی صحت کا ایشو ابنایا، ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اتحادیوں کے جھگڑے کو دبانے کیلئے نوازشریف کی صحت کا ایشو لاؤنچ کیا ہے۔71حکومتی ترجمانوں کے گروہ نے نوازشریف کو اپنی نوکری کا وسیلہ بنالیا ہے۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر حکومت شرپسندانہ رویہ اپنا رہی ہے۔

نوازشریف کی ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت اپنی نئی میڈیکل رپورٹس بھجوادی ہیں۔نئی رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ برطانوی معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔بیماری پر سیاست کرنا بنی گالہ ٹولے کا پرانا وطیرہ ہے۔کسی کی بیماری کا مذاق اڑانے والے برے وقت سے ڈریں۔عمران صاحب برا وقت کسی کو بتاکر نہیں آتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1