آل پاکستان ویمن موومنٹ کے زیرِاہتمام ”اِیوولو2020ء“کا انعقاد

آل پاکستان ویمن موومنٹ کے زیرِاہتمام ”اِیوولو2020ء“کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)آل پاکستان ویمن موومنٹ کے زیرِاہتمام ”اِیوولو2020ء“کا انعقاد کیا گیا۔اِس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں عورتوں کیلئے معاشی خودمختاری کی ضرورت اور مواقعوں کا اُجاگر کرنا تھا۔ایونٹ میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور معاشرے میں عورت کے اہم کردار کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ اِس موقع پر اُن مشکلات کی طرف بھی نشاندہی کی گئی جن کا سامنا اُن تمام خواتین کرنا پڑتاہے جب وہ ملازمت یا اپنے کاروبار کی وجہ سے گھر سے نکلتی ہیں۔حاضرین نے اِن مشکلات کے حل کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا۔ یہ ایوینٹ یقینی طور پاکستان میں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیلئے یہ ایک مؤثر قدم ثابت ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...