ایونیو ون میں ملکیتی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کل ہو گی

ایونیو ون میں ملکیتی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کل ہو گی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ایل ڈی اے ایونیو ون کے مزید 487متاثرہ الاٹیوں کو ان کے ملکیتی پلاٹوں کا قبضہ دینے کے لئے جمعرات16 جنوری کو قرعہ اندازی کریں گے۔واضح رہے کہ ایونیو ون میں واقع مزیددو رہائشی سکیموں نے اپنی اراضی سے دستبرداری کے عوض30فیصد ایگزمشن حاصل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ان سکیموں میں ممتاز ہاؤسنگ سکیم اور بورڈ آف ریونیو ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی شامل ہیں۔ان دونوں رہائشی سکیموں سے کامیاب بات چیت کے بعد انہیں ان کی اراضی کے30فیصد کے برابر پلاٹ دیئے جائیں گے اور ان پلاٹوں کے نمبر قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے جائیں گے۔

اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کی جائے گی۔اس قرعہ اندازی کے بعد ایونیو ون کے متاثرہ الاٹیوں کو ان کے اپنے پلاٹوں کے قبضے دیئے جاسکیں گے اور ایونیو ون کے اے، بی،ڈی اور جی بلاک کے 487متاثرہ الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دیاجاسکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1