ہنڈائی نشاط پلانٹ فیز ون 15 ہزار گاڑیاں تیار کرے گا، میاں منشا

ہنڈائی نشاط پلانٹ فیز ون 15 ہزار گاڑیاں تیار کرے گا، میاں منشا

  



لاہور(پ ر) نشاط گروپ کے چیئر مین میاں منشا کا کہنا ہے کہ ہنڈائی نشاط پلانٹ فیز 1 میں ہنڈائی برانڈ کی سالانہ 15000 یونٹس پر مشتمل کمرشل اور پسینجر گاڑیاں تیار کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہنڈائی نشاط موٹر پلانٹ کی پروڈکشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گرین فیلڈ پلانٹ کا افتتاح گورنمنٹ کی آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت دسمبر 2017 میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہنڈائی (کوریا) سوجیٹز (جاپان) اور کمپنی کی مینجمنٹ ٹیم نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1