بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈا میٹنگ ایک سال سے تعطل کا شکار

بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈا میٹنگ ایک سال سے تعطل کا شکار

  



لاہور (اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب میں فل بورڈ ایجنڈا میٹنگ ایک سال سے تعطل کا شکار،انتظامی انسپکشن، آڈٹ، ریکوری، اور جوڈیشلی کیسز کے معاملات بھی بری طرح متاثر ہونے لگے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ایجنڈا پیپر تو جاری کردیا مگر تاحال اجلاس منعقد نہ کیا جاسکا، زرائع کے مطابق سابق سینئر ممبر اسلم کمبوہ، طارق نجیب نجمی، شوکت علی بھی فل بورڈ اجلاس منعقد نہ کروا سکے اجلاس تعطل ہونے سے زیر سماعت جوڈیشلی کیسز کی تفصیلات، ریونیو کے ٹارگٹ سمیت دیگر انتظامی معاملات پر کوئی عملی ورکنگ نہ ہوئی اور نہ ہی انسپکشن، آڈٹ، پیڈنگ ریکوری کے مسائل حل کیے جاسکے ھیں ماجودہ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے بھی اس حوالے سے فل بورڈ ایجنڈا مٹینگ اجلاس کی منظوری تو دے دی ہے مگر اس حوالے سے کوئی نئی اپ ڈیٹ سامنے نہ آسکی ہے تاہم سنئیر ممبر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی فل بورڈ ایجنڈا مٹینگ کے منٹس آف میٹنگ جاری کر دئیے جائیں گے جس پر فوری عمل در آمد بھی کروایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1