دی امریکن ایکسپریس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

دی امریکن ایکسپریس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  



کیلیفورنیا (اے پی پی) دی امریکن ایکسپریس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل بروز جمعرات سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان گالف کھلاڑی ایڈم لانگ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 72 ہولز پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کیلئے 67 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 1960ء میں ہوا 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...