جنگلات میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن بھی متاثر

      جنگلات میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن بھی متاثر

  



کینبرا: (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ عرصے کے دوران آسٹریلیا میں خوفناک آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی، 40 کے قریب افراد سمیت ایک ارب جانور زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں کمپین بھی شروع ہو گئی ہے اس کمپین میں کھیلوں کی مشہور شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ اب ایک خبر کھیلوں کے حوالے سے آئی ہے، آسٹریلیا میں لگی آگ سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلام ایونٹ پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے جسکے سبب ایونٹ کی پریکٹس اور کوالیفائنگ میچز کو ملتوی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین سال کے پہلے مہینے میں آسٹریلیا کے مشہور شہر ملبورن میں منعقد ہوتا ہے جسے رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں میں سے قرار دیا جاتا ہے لیکن جنگلات میں لگنے والی آگ سے جہاں آسٹریلیا کے دیگر شہر متاثر ہوئے وہیں ملبورن بھی محفوظ نہ رہ سکا اور اس وقت وہاں آب و ہوا اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ اسے کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور حکام نے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔سٹی آف ملبورن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا گیا کہ شہری گھروں میں رہنے کی کوشش کریں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور پالتو جانوروں کو گھروں کے اندر رکھیں۔ملبورن شہر پر مرتب ہونے والے خراب اثرات آسٹریلین اوپن کو بھی متاثر کرنے لگے ہیں اور کو سلووینیا کی کوالیفائر دلیلا جکوپووک کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ ریٹائر ہو گئیں البتہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری خراب آلودگی کے سبب ہوئی یا وجہ کچھ اور تھی۔ٹینس حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن ملتوی ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں لیکن آب و ہوا کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے امپائرز میچ روک سکتے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ فضا کا معیار خراب ہونے کے سبب صبح پریکٹس کو وقتی طور پر منسوخ کردیا گیا تھا اور اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ہم مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔منگل کو شام میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ گوفن اور الیگزینڈر زیوریو نے ملبورن پارک کورٹ میں پریکٹس کی۔تاہم سرینا ولیمز کے کوچ نے آسٹریلین کی سموگ سے بھرپور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فضائی آلودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔پہلے دن کوالیفائنگ راونڈ تو شروع ہو گئے لیکن یہ مقررہ وقت سے نسبتاً تاخیر سے شروع ہوئے عالمی نمبر 201 جوکوپووک کو شدید کھانسی کی شکایت ہوئی اور وہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفنی ووئگیلی کے خلاف میچ سے ریٹائر ہو گئے۔البتہ لگسمبرگ کی عالمی نمبر 140 مینڈی منیلا کاکہنا تھا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے انعقاد کی اجازت دیے جانے پر شدید حیران ہیں۔ 

 مجھے شدید دھچکا لگا کہ آسٹریلین اوپن میں کوالیفائنگ میچز شروع ہو چکے ہیں، ایونٹ میں کام کرنے والے خصوصاً بال کڈز کی صحت کا کیا بنے گا۔امریکی کھلاڑی نووا روبن نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کھلاڑیوں کو بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔البتہ ٹینس آسٹریلیا کے سربراہ کریگ ٹیلی نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کوای میل کر کے صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا اور تمام تر فیصلے ماہرین سے رائے لینے کے بعد کیے گئے۔دنیا بھر کے کھیلوں کے اسٹارز کی طرح ٹینس اسٹارز بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے میں آگے آگے نظر آرہے ہیں۔اس سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ سپر سٹارز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز بدھ کو فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ملبورن پارک میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی