مینز بگ بیش لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

مینز بگ بیش لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

  



کینبرا   (اے پی پی)  کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ میں (آج) بدھ  کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ میلبورن رینیگڈز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں کینبرا  کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔  دوسرا میچ پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔  لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں۔

  لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ میں فائنل سمیت 61 میچز کھیلے جائیں گے۔  لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ 8 فروری 2020ء کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...