ٹی سی ایل کی پشاور زلمی کیساتھ پی ایس ایل کیلئے شراکت داری

      ٹی سی ایل کی پشاور زلمی کیساتھ پی ایس ایل کیلئے شراکت داری

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن2020کیلئے پشاور زلمی کے پارٹنر کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹی سی ایل پاکستان میں اپنے صارفین کو جدید اور تخلیقی مصنوعات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جس کا مقصد صارفین کو انکے گھروں پر شاندار صارف تجربے کی فراہمی ہے جبکہ اب ٹی سی ایل نے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی معاونت کا تہیہ کیا ہے۔پشاور زلمی کا شمار پاکستان سپر لیگ کی سب سے زیادہ کامیاب فرنچائز میں کیا جاتا ہے جو کہ قوم کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مواقع فراہم کرنے کی علمبردار ہے اور پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک میں ٹی سی ایل بھی اپنے وژن کے مطابق کھیلوں کی روح اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔پشاور زلمی کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے موقع پر ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yang,کا کہنا تھا کہ ہم اس سال دوبارہ پشاور زلمی کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں،دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم برانڈ کی حیثیت سے ہم پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئے پی ایس ایل کی سرکردہ فرنچائز پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک پر بے حد پرجوش ہیں۔ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پشاورزلمی کے ساتھ ہمارا اشتراک ہمارے برانڈ کیلئے مثبت تجربے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی مارکیٹنگ کی تلاش کے بہترین مواقعوں کا بھی باعث رہا،لہذا اس برس ہم اپنی شراکت داری کو اور زیادہ وسیع سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

جیسا کہ اس برس پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں اور ہم ان تمام تر مواقعوں کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں جو کہ ہمارے برانڈ کو تمام پاکستان سے منسلک کرے گی،مزید یہ کہ پشاور زلمی کے ساتھ اپنی اس شراکت داری کو ہم پی ایس ایل سے بھی آگے لے جانا چاہتے ہیں،جہاں دیگر کھیلوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے،جیسا کہ ہم نے گزشتہ برس گلگت بلتستان فٹبال لیگ کو معاونت فراہم کی۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم ٹی سی ایل کے ساتھ دوبارہ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ ہماری یہ شراکت داری بلندیوں کی نئی سطح تک جائیگی،ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ اپنے اسپانسر کو انکے برانڈ کے حوالے سے تمام تر فائدہ پہنچایا جائے اور انکے لئے نمایاں پوزیشن مرتب کرنے کے تمام تر مواقع فراہم کئے جائیں۔

ٹی سی ایل کا شمار عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی سرکردہ کمپنیوں میں ہوتا ہے جہاں یہ دنیا کے 150سے زائد ممالک میں موجود ہے،ٹی سی ایل پاکستان میں سال 2019میں ٹاپ ٹو سرکردہ ایل ای ڈی ٹی وی برانڈز میں شامل رہا،جہاں اس کی توجہ کا مرکز 

High-End 4K UHDاور HD TVs,رہے جس میں پہلے ہی ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر انتہائی نمایاں ہے۔  

مزید : کھیل اور کھلاڑی