چولستان جیپ ریلی 13فروری سے شروع، رجسٹریشن ڈیسک قائم

  چولستان جیپ ریلی 13فروری سے شروع، رجسٹریشن ڈیسک قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ا?ف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے زیراہتمام 15ویں 4 روزہ چولستان جیپ ریلی 13فروری سے شروع ہوگی۔ جیب ریلی میں شرکت کے لئے ملتان سمیت ملک کے مختلف شہریوں میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ریلی میں 100کے لگ بھگ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لیے ٹی ڈی سی پی ملتان، راولپنڈی، لاہور، بہاولپور اور ساہیوال آفس میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں رجسٹریشن کا عمل آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ ٹی ڈی سی پی کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے رواں سال بہتر انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور فوڈسٹریٹ بھی قائم کی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔