ڈبلیو ٹی اے ٹیس سنگلز، ایلیسی مارٹنز اور شوائی ڑینگ کا فاتحانہ آغاز

ڈبلیو ٹی اے ٹیس سنگلز، ایلیسی مارٹنز اور شوائی ڑینگ کا فاتحانہ آغاز

  



ہوبارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلیسی مارٹنز اور چین کی 4سیڈ شوائی ڑینگ ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔منگل کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز راؤنڈ 32 میچز میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کرسٹینا مک ہالے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں چینی فورتھ سیڈڈ شوائی ڑینگ نے بھی پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ انہوں نے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی کرسٹن فلپکنز کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے مات دے دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...