بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو ہرا دیا

        بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو ہرا دیا

  



برسبین(آئی این پی)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 111رنز کا ہدف 15.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جیمز پیٹنسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔میٹ رینشا نے 52رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ برسبین ہیٹ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ راشد خان نے 28رنز بنائے۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 15.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

، میٹ رینشا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اے بی ڈیویلیئرز 40رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جیمز پیٹنسن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...