انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

  



جوہانسبرگ(اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں (آج) بدھ کو آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، انڈر19 ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو آخری چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی انڈر 19 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں جاپان اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی