ننھی ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کی علی ظفر سے ملنے کی خواہش 

 ننھی ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کی علی ظفر سے ملنے کی خواہش 

  



الاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ننھی ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر نے پاکستانی راک اسٹار علی ظفر سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے 2020 کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی آ نا پاکستان۔علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر ننھی فگر اسکیٹنگ ایتھلیٹ ملاک فیصل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہوں، اور آپ سے مل کر اپنے آنے والا پروجیکٹ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔گلوکار نے کہا کہ ملاک فیصل ظفر سے ملاقات کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔جس کے بعد ملاک فیصل ظفر نے علی ظفر کا شکریہ اداکیا۔

 کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی تفصیلات بھیجنے کا کہا۔واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ بلوچی گایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی