پانچواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع

      پانچواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پانچواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے ٹورنامنٹ ایک دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ ایک دن تاخیر سے شروع ہوا۔ مینز سنگل کے فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامران خان، ابرار عمر، عباس خان، میاں بلال، نیلن عباس اور جبران الحق نے اپنے اپنے میچز جیت کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 قبل ازیں ایونٹ کے پہلے کوالیفائنگ مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں ابراہیم عمر، کاشان عمر، وقار بیگ، ابرار الحق، عدنان راشد خان، عباس خان، فرمان شکیل، حشیش کمار، عرفان اللہ، میاں بلال، نیلن عباس، طلحہ ثاقب، عاقب حیات، طاہر اللہ خان، جبران الحق، مسعود سکندر حیات، احمد اسجد قریشی، مہاتیر محمد، سبحان بن سالک، سمیع زیب، عبداللہ اور مبارک شاہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے قبل دوسرے کوالیفائنگ مقابلے کھیلے گئے۔ بوائز انڈر۔18 سنگل کوالیفائنگ مقابلوں میں حسن علی، ہاشم خان، محمد حمزہ، جابر علی، اذان ساجد، حیدر علی رضوان، ابراہیم بن سہیل اور فیصل قاضی ایونٹ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔