محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے 3 میچوں کی سیریز جیت لی

  محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے 3 میچوں کی سیریز جیت لی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے تین میچوں کی سیریز دو،صفر سے جیت لی کرول گھاٹی بند روڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں اشرف بٹ کرکٹ کلب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی۔میچ کا ٹاس اشرف بٹ کرکٹ کلب نے جیتا اور فیض باغ کرکٹ کلب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی مقررہ 35اوورز کے اختتام پر فیض باغ کرکٹ کلب نے 213رنز تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے فیض باغ کی جانب سے شہباز نے 58اور شکیل نے 53 رنز بنائے اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے عثمان غنی اور حمزہ نے بلترتیب تین،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جواب میں اشرف بٹ کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف بآسانی پانچ وکٹوں کت نقصان پر پورا کر لیا۔عبدالوہاب نے85ناٹ آؤٹ،جعفر بلال نے 44 رنز بنائے مین آف دی سیریز عبدالوہاب کو دیا گیا۔یاد رہے پہلا میچ اشرف بٹ کرکٹ کلب نے جیتا دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا جبکہ تیسرا میچ بھی اشرف بٹ کرکٹ کلب نے جیت کر تین میچوں کی سیریز دو،صفر سے جیت لی۔میچ کے اختتام پر ڈاکٹر فرحت عباس،محمد اکبر بٹ،اصغر بٹ،ارشد بٹ،اکرم بٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں کلب کا نام یوں ہی روشن کرنے کی امید کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی