ثانیہ مرزا کی 2سال بعدٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی

  ثانیہ مرزا کی 2سال بعدٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی

  



ہوبارٹ(آئی این پی)بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی آل رانڈ ر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دو برس بعد ٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی یوکرینی ساتھی نادیہ کیچنوک کے ہمراہ ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں فاتحانہ واپسی کرتے ہوئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔دو سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرنے والی ثانیہ مرزا نے نادیہ کیچنوک کے ہمراہ جارجیا کی اوکسانا کلاشنکووااور جاپان کی میو کاٹو کو ایک گھنٹے 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-2، 6-7 اور 3-10 سے شکست دی۔دونوں کا اگلا مقابلہ اب امریکی جوڑی وانیا کنگ اور کرسٹینا مک ہیل کے ساتھ ہوگا۔امریکی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں اسپین کی جوڑی جورجینا گارشیا پیریز اور سارہ سوریبس ٹورمو کا 2-6 اور 5-7 سے شکست دی تھی۔

 اس جیت پرثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر ٹینس کورٹ اپنے بیٹے کے ساتھ میں لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا۔انہوں نے کہا کہ تقریبا ڈھائی برس بعد کھیلے جانے والے میچ میں میرے والدین اور میرا چھوٹا سا بیٹا بھی میری حمایت کے لیے ٹینس کورٹ میں موجود تھا۔انہوں نے اپنی ساتھی نادیہ کیچنوک سمیت اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں میرے بیٹے، ہم نے کر دکھایا۔میچ کے بعدثانیہ مرزا نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کا دِن میری زندگی کے خاص دنوں میں سے ایک تھا کیونکہ میں نے آج ایک طویل عرصے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلا ہے جس میں میرا بیٹا اور میرے والدین میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم اپنا پہلا مرحلہ جیت گئے ہیں اور مجھے جو محبت اور پیار دیا جارہا ہے میں اس کے لیے آپ سب کی شکر گزار ہوں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اذہان مرزا ملک اور اپنی میچ کی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں بھی انہوں نے یہ ہی الفاظ لکھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...