تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کیلئے آئی ٹی کا فروغ ناگزیر: فیصل آباد چیمبر 

تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کیلئے آئی ٹی کا فروغ ناگزیر: فیصل آباد چیمبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) دنیا بھر میں بھارت کی آئی ٹی کی برآمدات 600بلین ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہیں جبکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات صرف 20بلین ڈالر ہیں جنہیں اب 25 بلین ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم صنعتی، کاروباری، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے آئی ٹی کو فروغ دے کر ترقی کے زینے طے کئے جاسکتے ہیں۔ ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کے دوران کہا کہ صنعتی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کیلئے آئی ٹی سلوشنز کیلئے مستند اداروں کی فیصل آباد آمد اس شہر اور علاقہ کی مجموعی ترقی کی سمت مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اداروں میں آج چلنے والی لومز بھی آئی آٹومیٹڈ ہیں جبکہ ہر شخص کے ہاتھ میں موجود موبائل فون بھی انواع اقسام کے سافٹ ویئر سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے اس شعبہ میں ہونے والی محیر العقول ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی ٹیکنالوجی جو کبھی جدید ترین سمجھی جاتی تھی اب متروک ہو چکی ہے اور اس کی جگہ آج دنیا بھی چھبیس ہزار سے زائد کمپنیاں اینڈر ائیڈ کا سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کمپنیز کی فیصل آباد آمد کو اس شہر کی خو ش قسمتی قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہاں کے لوگوں کو نہ صرف آگاہی حاصل ہوگی بلکہ ان کیلئے مشکل حالات اور کم خرچ میں اپنے کاروبار کو بہتر اور منافع بخش طور پر چلانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور معیشت کے حوالے سے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں فیصل آباد چیمبرکے علاوہ 16 دیگرکاروباری ایسوسی ایشنز اور 106 اہم ادارے ہیں جن کو ۱ٓئی ٹی کمپنیز اپنی خدمات دے سکتی ہیں۔ اسی طرح فیصل آباد چھوٹے اور درمیانے درجہ کے اداروں سے بھرا پڑا ہے جو براہ راست آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو توسیع دے سکتے ہیں۔ 
انہوں نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے چین سے تعلقات بہتر ہونے کے صرف دو تین سال بعد ہی چین کو آئی ٹی کے 2 بلین ڈالر کے سافٹ ویئر برآمد کئے تھے جبکہ ان کی آئی ٹی کی برآمدات 600 بلین ڈالر سے بھی تجاویز کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان کی مجموعی برآمدات صرف 20 بلین ڈالر ہیں اور ہم اب ان کو 25 بلین تک لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -