چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق کا نسٹ کادورہ

چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق کا نسٹ کادورہ

  



اسلام آباد(پ ر) ہلال  احمر سوسائٹی  کے  چیئر مین ابرار الحق نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا،ان کی آمد پر ریکٹر نسٹ  جنرل نوید زمان (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز نے استقبال کیااور ون آن ون ملاقات میں باہمی دلچسپی کے بہت سے امور پر بات چیت ہوئی،ریکٹر نے چیئرمین کو قدرتی حادثات سے نبرد آزما ہونے کے ان کے وسیع تجربے اوربے گھر افراد کے لیے ان کی گئی کوششوں کو سراہا ہے اور مزید کہا کہ آپ کی سرپرستی میں ہلال احمر سوسائٹی کا ادارہ میں مزید بہتری ہوگی۔اس کے بعدمہمان خصوصی کو نسٹ کی مختلف میدانوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی،جس میں یونیورسٹی رینکنگ میں نسٹ کی ترقی،ٹیکنالوجی میں جدت وغیرہ شامل ہے،آخر میں مہمان خصوصی نے ہلال احمر کو نسٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں خاصی دلچسپی دکھائی ہے اور وہ  اس میں مزید بہتر ی لانے اور کام کو بڑھانے کا خواہاں ہیں۔مہمان خصوصی کو نسٹ کے دورے پر شیلڈ بھی دی گئی۔

مزید : کامرس