انشورنس خدمات کی درآمدات پر 90ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف
اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں انشورنس خدمات کی درآمدات پر جاری مالی سال کے دورا ن89.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2019ء تک کے عرصہ میں فارن انشورنس خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بیرونی خدمات کی درآمدات پر 92.99 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اس عرصہ میں براہ راست فارن انشورنس خدمات کی درآمدات میں 17.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاکستان سے خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔