رواں مالی سال، گاڑیوں کی فروخت 43فیصد کمی

  رواں مالی سال، گاڑیوں کی فروخت 43فیصد کمی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) مالی سال 20-2019 کی پہلی ششماہی گاڑیوں کے شعبے کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور گاڑیوں کی فروخت 43.2 فیصد کمی کے ساتھ 59 ہزار 97 یونٹس ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 4 ہزار 38 یونٹس تھی۔اسی طرح ٹرکوں کی فروخت 47.6 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار 6 سو 91 یونٹس، بسوں کی فروخت 31.7 فیصد کمی کے ساتھ 3 سو 73، جیپوں کی فروخت 5 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار 7 سو 79، پک اپس کی فروخت 47.6 فیصد کمی کے ساتھ 6 ہزار 6 سو 34، دو یا تین پہیوں والی گاڑیاں 12 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 99 ہزار 8 سو 20 یونٹس اور ٹریکٹرز کی فروخت 38 فیصد کمی کے ساتھ 15 ہزار 2 سو 19 یونٹس ہوگئی۔تاہم دسمبر 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر نومبر کے 8 ہزار 5 سو 24 یونٹس کے مقابلے می 17.16 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ہزار 9 سو 87 یونٹس ہوگئی لیکن یہ اضافہ مالی سال 20-2019 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں ہونے والی زیادہ کمی پر قابو نہیں پاسکا۔

یہاں تک سالہا سال کی بنیاد پر گاڑیوں کی فروخت میں 38.1 فیصد کمی دیکھی گئی جو سال 2018 کے اسی مہینے مں 16 ہزار ایک سو 41 یونٹس تھی۔

مزید : کامرس