احد رضا میر کی گھر میں چائے بناتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  احد رضا میر کی گھر میں چائے بناتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  



لاہور(فلم رپورٹر)مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار احد رضا میر خاص چائے بھی بناتے ہیں اس لیے آج ہم آپ کو احد رضا میر کی خاص چائے کی ترکیب کے حوالے سے ہی بتانے والے ہیں۔اداکار احد رضا میر کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احد کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چائے بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔احد کی والدہ نے چائے کی ترکیب بتاتے ہوئے لکھا کہ 2 چائے کے ٹی بیگ، 2 سے 3 الائچی، ایک دار چینی، حسبِ ذائقہ چینی ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ کے ساتھ ایک چٹکی کافی ڈال کر بنائیں۔اداکار احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے اس خاص چائے کی ترکیب شیئر کرنے پر مداحواں کی جانب سے شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔

وہیں چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اس ترکیب پر عمل کر کے چائے ضرور بنائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...