فلم میں کمرشلزم کو سمجھنا بہت ضروری ہے،اداکارایان شاہ

فلم میں کمرشلزم کو سمجھنا بہت ضروری ہے،اداکارایان شاہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل ایان شاہ نے کہاہے کہ فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے۔آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ2018ء پاکستانی فلموں کے لئے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام زبردست انداز میں ہوا اور اب 2019ء میں بھی اچھی فلمیں دیکھنے میں آئی تھیں۔2020ء میں فلمی صنعت کی مزید ترقی کی امید ہے۔ ایان شاہ نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کل ڈراموں میں مصروف ہوں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...