نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونگی،ساجد ظفرڈال

نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی سے تعلیمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گزشتہ دنوں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے شائع کردہ بیان جس میں نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سے ان کیمپسز میں زیر تعلیم طالب علموں اور ان کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفرڈال نے کہا کہ نجی جامعات کے غیر قانونی کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم اس پابندی سے تا حال زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں پرکوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ چنانچہ ان غیر قانونی سب کیمپسسزمیں ذیر تعلیم طالب علم اور ان کے والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔