اتحادی جماعتیں قومی ایجنڈے پر متفق، اپوزیشن کی امیدوں پر اوس پڑنے والی ہے،فردوس عاشق

   اتحادی جماعتیں قومی ایجنڈے پر متفق، اپوزیشن کی امیدوں پر اوس پڑنے والی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور قومی ایجنڈے پر متفق ہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یکجہتی کے ساتھ ہر محاذ پر ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے آگے بڑھیں گے، نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن کی امیدوں پر اوس پڑنے والی ہے، ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی، ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...