شہباز شریف کا وضاحت کیلئے ورکرز کنونشن بلانے کا فیصلہ 

  شہباز شریف کا وضاحت کیلئے ورکرز کنونشن بلانے کا فیصلہ 

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کے معاملے پر وضاحت کیلئے رواں ماہ ورکر پارٹی کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ رابطے کا مقصد پارلیمنٹرین اور پارٹی کارکنوں میں قیادت کی مشاورت کے بغیر آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کیوجہ سے پائے جانیوالے خدشات، تحفظات اور غم وغصے کو دور کرنا ہے۔ شہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی ورکرز کنونشن بلائیں تاکہ ممبران اسمبلی اور کارکنوں کے اندر پائے جانیوالے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔پارٹی صدر نے رہنماؤں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کو بتائیں کہ حکومت نے پاک فوج جیسے اہم قومی ادارے کو متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کی جس میں وہ ناکام رہی۔ نواز لیگ آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑی ہے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول


loading...