ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کے بعد کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ 

      ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کے بعد کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ 

  



  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا،کھانے پینے سے لے کر ہر طرح کے مال کی ترسیل کا کرایہ 40 سے 50 فیصد بڑھا دیا گیا۔ٹرانسپورٹرز نے 8 روزہ ہڑتال کے دوران ہونے والا نقصان عوام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کرایوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا ہے۔کراچی سے لاہور جانے والے مال کا فی ٹن کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے اور کراچی سے پنڈی کا کرایہ 3500 روپے فی ٹن سے بڑھا کر 5000 روپے کردیا گیا ہے۔تاجر رہنما نجیب بالاگام والا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ہڑتال کے فوری بعد ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود کرائے بڑھائیگئے ہیں جن کا اثر صنعتکار و تاجر عوام پر منتقل کریں گے۔

ٹرانسپورٹرز  

مزید : صفحہ اول