وزیر خارجہ آج سے 17 جنوری  تک امریکہ کا دورہ کریں گے 

  وزیر خارجہ آج سے 17 جنوری  تک امریکہ کا دورہ کریں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سے 17 جنوری تک امریکا کا دورہ کرینگے۔بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی آج نیویارک جبکہ 16 جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سمیت قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کی کوشش ہے۔ شاہ محمود قریشی امریکی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کرینگے۔
وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -