وزیراعظم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فائدہ اٹھانے والے افسران کے نام ظاہر کرنے کا حکم 

  وزیراعظم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فائدہ اٹھانے والے افسران کے نام ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسروں کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم /حکم

مزید : صفحہ اول


loading...