مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو بھی بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف بول پڑے

 مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو بھی بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف بول پڑے

  



  نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کیچیف ایگزیکٹو (سی ای او) ستیا ناڈیلا نے بھارت کے متنازع شہریت  کے قانون کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بھارتی نڑاد سی ای او نے نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ستیا ناڈیلا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ  وہ ایک بنگلا دیشی مہاجر کو بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کامیاب ہوتا دیکھیں۔مائیکروسافٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو بھارت میں پیدا ہوئے ہیں موجودہ صورتحال ان کے لیے بالکل بھی اچھی نہیں،  امید ہے کہ بھارت میں مہاجرین بھی خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔

 چیف ایگزیکٹو

مزید : صفحہ اول