فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘   لے آئے، کائرہ،جاوید عباسی اٹھ کر چلے گئے

  فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘   لے آئے، کائرہ،جاوید عباسی اٹھ کر چلے ...

  



  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ جب پی پی ترامیم لے کر ا?ئی تھی تو جھاگ کی طرح واپس کیوں لیا؟ اس دوران پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ’اگر بوٹ سامنے رکھ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ جو کرایا ہے فوج نے کرایا ہے تو ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان کے کہنے پر نہیں فوج کے دباؤ پر ووٹ دیا ہے‘۔اس صورتحال کے بعد قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول