ایران نے ملوث کئی ملزم گرفتار کر لئے، واقعہ ناقابل معافی غلطی: صدرروحانی

  ایران نے ملوث کئی ملزم گرفتار کر لئے، واقعہ ناقابل معافی غلطی: صدرروحانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ایران میں یوکرائن کے مسافر طیارے کے سانحہ سے متعلق عدالت کو بتایا گیا چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کے ترجمان نے بتایا بڑے پیمانے پر ہونیوالی تحقیقات کے نتیجے میں چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ادھرایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے ایران ان تمام لوگوں کو اس بات کی سزا دے گا جو یوکرائنی مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے حادثے کے ذمہ دار ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہو نیو ا لے اپنے خطاب میں روحانی نے مزید کہا یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے اور یہ کہ صرف ایک شخص ہی اس طیارے کو گرانے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا ہے۔ روحانی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی طرف سے اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک اچھا پہلا قدم ہے مزید یہ کہ عوام کو یہ یقین دلایا جانا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔دریں اثنا ء ایران میں حکام نے سبز تحریک کے سربراہ مہدی کروبی کے بیٹے حسین کروبی کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری مہدی کروبی کی جانب سے ایرانی رہبر اعلی کو ایک خط بھیجے جانے کے دو روز بعد عمل میں آئی۔ خط میں کروبی نے خامنہ ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں کیونکہ وہ یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے کیساتھ در ست طور پر نہیں نمٹے۔ واضح رہے مہدی کروبی 2011 سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔کروبی کے خط سے چند گھنٹے قبل تہران میں امیر کبیر یو نیورسٹی کے سامنے طلبہ نے مظاہرہ کیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرے میں شریک افراد کی تعداد 7 لاکھ کے قریب تھی۔خیال رہے گزشتہ ہفتے ایران امریکہ کشیدگی کے دوران یوکرائن کا مسافر طیارہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھا جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ابتدائی طور ایران نے تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد بتایا گیا مسافر طیارہ میزائل لگنے سے تباہ ہوا۔ در یں اثناایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے یوکرائن کے طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کاش میں طیارہ حادثہ دیکھنے سے پہلے مر جاتا۔امیر علی حاجی زادہ نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا یوکرائن طیارے کو کروز میزائل کے طور پر غلط شناخت کیا گیا تھا۔ طیارے کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سے مارا گیا۔
ایران گرفتاریاں 

مزید :

صفحہ اول -